ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میٹنگز کا سلسلہ جاری - بگھوتی نگر یاترا نواس میں سخت ترین حفاظتی انتظامات

امرناتھ یاترا کے سلسلے میں مسلسل سرکاری سطح پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ بگھوتی نگر یاترا نواس میں سخت ترین حفاظتی انتظامات Security Arrangements Ahead of Amarnath Yatra کے بیچ یاتریوں کا پہلا قافلہ 29 جون کو روانہ ہوگا اور 30 جون کو باضابطہ طور پر یاترا شروع ہوگی اور 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ Amarnath Yatra 2022

Amarnath Yatra 2022
سالانہ امرناتھ یاترا حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگز کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 7:12 PM IST

جموں: دو برس بعد شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سرکاری سطح پر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں بگھوتی نگر یاترا نواس میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ یاتریوں کا پہلا قافلہ 29 جون کو روانہ ہوگا اور 30 جون کو باضابطہ طور پر یاترا شروع ہوگی اور 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ یونیفائیڈ کمانڈ میٹنگ میں امرناتھ یاترا کے لیے سیکورٹی کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ کل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لیا۔ Amarnath Yatra 2022

سالانہ امرناتھ یاترا حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگز کا سلسلہ جاری

میٹنگ میں چیف سکریٹری اور محکمہ داخلہ، جموں و کشمیر پولیس، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور دیگر کے سینیئر سیکورٹی افسران نے شرکت کی۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ افسران نے لیفٹیننٹ گورنر کو سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے جب کہ امرناتھ یاترا سے متعلق مختلف انتظامات پر بات چیت کی گئی۔ ٹیلی کام کنیکٹیویٹی، ہیلتھ سینٹرز، فائر سیفٹی، بجلی اور پانی کی فراہمی، موسم کی پیش گوئی، لنگر کے انتظام، صفائی ستھرائی، رہائش اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تفصیلی منصوبوں کا لیفٹیننٹ گورنر نے جائزہ لیا۔ Security Arrangements Ahead of Amarnath Yatra

لیفٹیننٹ گورنر نے تمام بنیادی ضروریات کے تفصیلی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں جموں و کشمیر پولیس نے فوج اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے ساتھ مل کر تمام یاتریوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے امرناتھ شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) اور دیگر محکموں کی جانب سے 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ Security Arrangements Ahead of Amarnath Yatra

یہ بھی پڑھیں:

Amarnath Yatra Security Preparations : امر ناتھ یاترا کی حفاظت کے لیے اضافہ سکیورٹی دستے کشمیر روانہ

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت یاتریوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انتظامات میں گذشتہ سالوں کے بنسبت بہتری لائی گئی ہے۔ ٹریفک مینجمنٹ، صحت، مواصلات، پانی کی صفائی سمیت تمام ضروری سہولیات موجود ہیں۔ ہم اونچائی سے متعلق مسائل سے آگاہ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مناسب تعداد میں آکسیجن سلنڈر، طبی بستر، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کو تعینات کیا گیا ہے'۔ وہیں اس موقع پر سی ای او، امرناتھ جی شرائن بورڈ نے بھی میٹنگ کو یاتریوں کی سہولت کے لیے خدمات کے بارے میں بتایا اور یاترا کے دوران ساودھانی برتنے کی اپیل کی۔ Amarnath Yatra 2022

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.