ETV Bharat / state

LG Lays Foundation of Transport Nagar Jammu:ـ ٹرانسپورٹ نگر، جموں کی اَپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد - جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹرانسپورٹ نگر، جموں کی اَپ گریڈیشن کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران عوام سے انتظامیہ کی جانب سے شروع کیے گئے تعمیراتی پروجیکٹس میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ Foundation of Upgradation of Transport Nagar Jammu

ٹرانسپورٹ نگر، جموں کی اَپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : Jan 10, 2023, 12:41 PM IST

ٹرانسپورٹ نگر، جموں کی اَپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں ٹرانسپورٹ نگر کی اَپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک مختصر تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’یہ اہم منصوبہ بغیر کسی پریشانی کے تجارتی نقل و حمل کو قابل اور فعال بنائے گا جس سے خطے میں اِقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت اور فروغ حاصل ہوگا۔ LG Manoj Sinha Foundation Transport Nagar Jammu

لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’اَپ گریڈیشن پروجیکٹ میں سڑک، ڈرینج، نیٹ ورک اور اسٹریٹ لائٹنگ شامل ہے، جو ایک کاروباری مرکز کے طور پر ٹرانسپورٹ نگر، جموں کی شان رفتہ کو بحال کرے گا۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ پروجیکٹ عام شہریوں اور یونین ٹیریٹری کے باہر سے آنے والے تاجروں کو بھی سہولیت فراہم کرے گا۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے سرسبز اور جامع شہروں کی تعمیرکے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا: ’’شہری علاقوں میں معاشی ترقی کو تیز کرنے، معیار زندگی کو بہتر بنانے اور لوگوں کی مجموعی خوشحالی کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے مراکز ہمارے سماجی و اِقتصادی نظام کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کی ترقی کا براہ راست تعلق عام آدمی کی خوشحالی اور سرکاری مشینری کی کارکردگی پر منحصر ہے۔

پروجیکٹ کے حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ’’حکومت کی توجہ جموں و کشمیر یوٹی کی ترقی میں دیرپا شہری روڈ میپ ہے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے متحرک اور دیرپا شہروں کی ترقی کے نظرئیے کو عملی جامہ پہنانے میں لوگوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ شہروں کو مزید پُرکشش بنانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کی خاطر شہریوں کی شرکت ناگزیر ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ’’شہر صرف جغرافیائی جگہیں ہی نہیں بلکہ اقتصادی سرگرمیوں اور ثقافتی خوشحالی کے مراکز بھی ہیں۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ یہ شہر، شہریوں کو مواقع فراہم کرتا ہے اور اپنے باشندوں کی خواہشات کو پورا کرتا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’’جموں اور سری نگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ اہم پروجیکٹ ہے۔ مؤثر منصوبہ بندی، وسائل کا مؤثر انتظام، ماحولیات اور ترقی کی رفتار اور عوامی شرکت دیرپا ترقی کی طرف لے جائے گا۔‘‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو جموں کو صحیح معنوں میں سمارٹ بنانے اور جموں کو صاف ستھرے شہر میں تبدیل کرنے کے لئے متحد ہوکر اور اِجتماعی کوششیں کرنی چاہئیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کی ہمہ گیر ترقی کے لئے متعارف کی گئی اصلاحات، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا: ’’علاقوں کے درمیان فرق کو ختم کیا جا چکا ہے۔ ہم یکساں ترقی اور سب کے لئے مساوی مواقع پر یقین رکھتے ہیں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’’شہریوں کو عوامی خدمات کو یقینی بنانے کے لئے پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا۔‘‘

محکمہ مکانات و شہری ترقی کے پرنسپل سیکریٹری، دھیرج گپتا، نے ٹرانسپورٹ نگر کی ترقی کے لئے نامزد مختلف پروجیکٹس کی تفصیلات شیئر کیں۔ اِس موقع پر صوبائی کمشنر جموں اور ایڈیشنل سی اِی او جموں میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اَتھارٹی (جے ایم آرڈی اے) رمیش کمار، ڈپٹی میئر جے ایم سی بلدیو سنگھ بلوریا، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا، کمشنر جے ایم سی راہل یادو، وِسی سی جے ڈی اے پنکج مگوترا، یو ایل بی کے اراکیں، یوٹی اِنتظامیہ اور جے ایم آر ڈی اے کے اَفسران، تاجر برادری اور ٹرانسپور ٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور ممتاز شہری موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.