ETV Bharat / state

Durga Bhawan منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی مندرمیں دُرگا بھون کا افتتاح کیا - دُرگا بھون جمون کا افتتاح

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچر کے روز ماتا ویشنو دیوی مندر میں نئے تعمیر شدہ درگا بھون کا افتتاح کیا۔منوج سنہا نے اس حوالے سے شرائن بورڈ اور دیگر عملہ کو مبارک باد دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 10:18 PM IST

منوج سنہا نے ماتا ویشو نیو دیوی مندرمیں دُرگا بھون کا افتتاح کیا

جموں: ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے دنیا بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے آج جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے درگا بھون کا افتتاح کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ نئے عمارت کے تعمیر ہونے سے روزانہ 3000 یاتری یہاں ٹھہر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرائن بورڈ عقیدتمندوں کے لیے مزید اقدام اٹھا رہی ہے تاکہ انہیں کوئی یہاں دشوری پیش نہ آئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اب عقیدت مندوں کو ماتا کے بھون میں رہنے کی فکر نہیں کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نوراتری کے لیے یہ درگا بھون عقیدت مندوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوراتری کے موقع پر عقیدت مندوں کو وشنو دیوی مندر میں مفت قیام کی سہولت ملے گی۔

واضح رہے کہ ماتا ویشنو دیوی بھون کٹرا میں تعمیر کیا گیا ہے۔ عمارت کو تیار ہونے میں 19 ماہ لگے جس میں تقریباً 27 کروڑ روپئے کا خرچہ آیا ہے۔درگا بھون پانچ منزلہ منزلہ عمارت ہے جو 70 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ عمارت میں چار لفٹیں، واش روم، لاکر، کمبل اسٹور، ڈائننگ روم کے ساتھ ساتھ ہاسٹل اور کمرے ہیں اور ہر منزل پر معذور عقیدت مند کے لیے خصوصی واش روم بنائے گئے ہیں۔

ماتا وشنو دیو مندر میں روپ وے تعمیر کیے جانے کے سوال کے جواب میں منوج سنہا نے کہا کہ مقامی لوگوں، تاجروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے آپسی مشورے کے بعد ہی روپ وے تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روپ وے کی سہولت صرف بزرگوں، بیماروں اور خاص طور پر معذور عقیدت مندوں کے لیے فراہم کی جائے گی جو ملک کی دیگر ریاستوں سے یہاں درشن کرنے کے لیے آتے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Against Vaishno Devi Ropeway ویشنو دیوی روپ وے پروجیکٹ کے خلاف کٹرا میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.