ETV Bharat / state

Jammu's First Tulip Garden رامبن کے سناسر میں جموں کے پہلے ٹولپ گارڈن کا افتتاح - جموں و کشمیر خبر

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ایک جدید اور سمارٹ سیاحتی مقام کے طور پر تیار کرنے کے لیے اس سال سیاحت کے شعبے کے لیے 447 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سامبا قلعہ، ہری پربت اور جنرل زوراور سنگھ پیلس کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی تاکہ قدیم ثقافتی ورثے کو بحال کیا جا سکے۔

جموں کے پہلے ٹولپ گارڈن کا افتتاح
جموں کے پہلے ٹولپ گارڈن کا افتتاح
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 7:08 AM IST

جموں کے پہلے ٹولپ گارڈن کا افتتاح

رامبن:مرکز کے زیرانتظام خطہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج ضلع رامبن کے واحد سیاحتی مقام سناسار میں صوبہ جموں کا پہلاٹولپ گارڈن کا افتتاح کیا،اس موقع پر سیاحوں اور مقامی باشندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ رامبن ضلع میں سرسبز و شاداب جنگلات کے درمیان واقع 40 کنال پر پھیلا ہوا باغ 25 مختلف اقسام کے 2.75 لاکھ ٹولپ بلب کے ساتھ سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑا فروغ دے گا۔

انہوں نے اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ جموں کی سیاحت کی صلاحیت کئی طریقوں سے منفرد ہے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دلکش قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے، شاندار کھانوں اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کے ساتھ یہ عالمی سیاحتی نقشے پر اپنا مقام بنا سکتا ہے اور گورنر انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

"سیاحتی مشن" کے اقدام کے طور پر جموں و کشمیر یوٹی میں 75 نئی منزلیں، 75 صوفی/مذہبی مقامات، 75 نئے ثقافتی، ورثے کے مقامات اور 75 نئے ٹریکس تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نئی اقتصادی راہیں کھولی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں اور سرینگر کے جڑواں شہروں میں واٹر پارکس کی ترقی، رامبن، ادھم پور، کٹھوعہ، جموں، راجوری اور پونچھ میں ثقافتی مراکز کے قیام سے مقامی صلاحیتوں کو بڑھانے سے روزگار کو فروغ دینے اور کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول میں مدد ملے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج چھوٹے اور دور دراز دیہات بھی بڑے خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کیا ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کے لیے بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام شہریوں کو ایک جدید، صنعتی اور خوشحال جموں و کشمیر یوٹی کی تعمیر کے لیے مثبت نقطہ نظر کے ساتھ معاشرے کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

انتظامیہ عام آدمی کے لیے کام کر رہی ہے اور جامعیت ہمارے اعلیٰ ترقی کے سفر کے مرکز میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شراکتی طرز حکمرانی اور عوام کے تعاون سے ہم آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل بنائیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کا ’ترقی کے ساتھ ساتھ ہیریٹیج‘ کا منتر اس سفر میں ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔آج جموں و کشمیر سب سے زیادہ پسندیدہ سیاحتی مقام بن گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’کاروان ٹورازم‘ کے ساتھ ساتھ غیر دریافت شدہ منزل کی ترقی سے جموں و کشمیر کی سیاحت کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں، پی آر آئی کے نمائندوں اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ گرام پنچایتوں کے لیے ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کے لیے 10 اپریل کو جموں کشمیر کی تمام پنچایتوں میں منعقد ہونے والی گرام سبھا میٹنگوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سنا گاؤں سے سناسر تک 2.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کو دو ماہ میں منظوری دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:Tulip Garden Thrown Open For Public: باغ گُل لالہ عوام کے لیے کھول دیا گیا

کھیل کے میدان کے مسئلہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ رامبن میں 50 کنال اراضی پر کھیل کے میدان کی ترقی کے لیے جلد ہی ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید یقین دلایا کہ نوجوانوں کے لیے ریلوے گراؤنڈ پر کھیلوں کا انفراسٹرکچر تیار کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شمشاد شان، چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل رامبن نے رامبن کے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت UT انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس مواقع پر انکے ہمراہ

رمیش کمار ڈویژنل کمشنر جموں، محکمہ سیاحت کے انتظامی سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ،شیخ فیاض احمد، کمشنر/سیکرٹری کے علاوہ ای جی پی جموں اور ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ایام ایس پی رامبن موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.