لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کے ٹیچرز بھون میں منعقدہ قومی یوتھ فیسٹیول کی تقریب میں شرکت کی۔
ہر برس سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش کی یاد قومی یوتھ فیسٹیول منایا جاتا ہے۔
رواں برس محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے 24 ویں قومی یوتھ فیسٹیول کے تحت فزیکل یا ورچوئل موڈ کے ذریعے مختلف تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی نوجوان صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ایک بہتر نظام بنانے کی ضرورت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ساتھ لانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ نوجوانوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے اور مختلف سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔
جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے مواقع کی ضرورت ہے اور یو ٹی انتظامیہ یہاں کے ہونہار نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح فروغ کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
نوجوانوں کو جموں و کشمیر کے لیے سب سے بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 70 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے، جس سے ایک بہت بڑا آبادیاتی فائدہ ہوتا ہے اور ترقی اور خوشحالی کے لیے جموں و کشمیر کے نوجوان صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترقی اور نشوونما نوجوانوں کی توانائی کی تخلیقی تطہیر کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ہماری توانائی کھیلوں، ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں میں جو توانائی ظاہر ہورہی ہے اسی سے ہی خطے کی ترقی ہوتی ہے۔
ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کا معاشی منظرنامہ بدل رہا ہے۔ روزگار کی ایک نئی امید نظر آرہی ہے۔ مساوی ترقی کی امید ہے، متحرک معاشرے کی امید ہے اور یہ امید ہمارے نوجوانوں کی شراکت داری کی وجہ سے روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں 'سِکل ڈیولپمنٹ سینٹرز' قائم کیے جائیں گے، جہاں جو صنعتوں کے ابھرتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید طریقوں سے مہارت کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
ایل جی نے کہا جموں میں جدید طرز کا سِکل ڈیولپمنٹ سینٹر پر کام تقریباً مکمل ہو چُکا ہے اور بہت ہی جلد کام شروع کیا جائے گا۔ فلمساز امتیاز علی ہمارے نوجوانوں کے لیے ورکشاپ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح ، میوزک انڈسٹری کے کچھ بڑے اسٹارز کلچرل اکیڈمی کے ساتھ مل کر ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ایک نئی راہ دینے کے لیے کوشاں ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو کسی بھی علاقائی زبان میں لکھنے اور پرفارم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
منوج سنہا نے کہا کہ 'محترم وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے لیے ایک نئی صنعتی ترقیاتی اسکیم کی شکل میں ایک انمول تحفہ دیا ہے جس کی مالیت 28،400 کروڑ ہے جس کی بدولت سے بہت جلد یہاں کی صنعت کو ترقی ملے گی اور 4.5 لاکھ قریب ملازمتوں کی فراہمی کا باعث بنے گی۔
بتا دیں کہ اس تقریب کے دوران میوزک، ڈانس، تھیٹر، ویژول آرٹ، ایکسپریشن آرٹ، نالج سیشن، دیسی کھیل وغیرہ کی ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔