بیک ٹو ولیج پروگرام کے اس تیسرے مرحلے میں بیشتر پنچایتوں میں مقامی لوگوں نے شمولیت اختیار نہیں کی محض سرکاری ملازم ہی پنچایت گھروں میں نظر آئے۔
پنچایت بالا نروال کے حلقہ پنچایت کے وارڈ نمبر ایک کے پنچ شام لال شرما نے کہا کہ جس پنچایت گھر میں آج یہ پروگرام ہو رہا ہے ہمیں شرم آرہی ہیں کہ یہ پنچایت گھر ہی کتنا گندہ ہے جسے صاف بات ظاہر ہوتی ہیں کہ اس پنچایت گھر کی مرمت نہیں کی گئی نا ہی صفائی کی گئی ہیں تو اب اس تیسرے مرحلے سے ہمیں امید نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے آج اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہیں کی کیونکہ لوگوں میں ناراضگی ہیں جب سرکار نے ہمارے کام نہیں کئے تو کیا فائدہ۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں کے دوران انتظامیہ نے لاکھوں تعمیراتی کام درج کیے اور ان کاموں کو مکمل کرنے کے وعدے کیے گئے تھے، لیکن ابھی تک وہ کام پورے نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھرتی ہوئی فنکارہ 'صاحبہ ارشاد'
پنچایت حلقہ نروال بالا میں تعنیات سرکاری افسر سبانا دورانی جو کہ محکمہ جیولجی اور مائنگ میں لاہ افسر ہیں کا کہنا تھا کہ اس بار لوگوں نے اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہیں کی لوگوں میں ناراضگی ہے اور ہم لوگوں کے مسائل سرکار کے سامنے درج کرائے گئے اور کوشش کرے گے کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔
واضح رہے کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ دو اکتوبر سے 12 اکتوبر تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی، جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا جائے گا۔