ETV Bharat / state

Bjp Press Conference in Jammu گُپکار الائنس کے لیڈران جموں وکشمیرکے خلاف سازشیں رچا رہے ہیں، رویندر رینا - گُپکار الائنس کے لیڈران

بی جے پی جموں و کشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ گُپکار الائنس کی جموں میں کل جماعتی میٹنگ سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ وہ سازشیں رچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اس وقت حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہوئے ہیں لیکن یہ لوگ پھر سے افرا تفری کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Bjp press conference in Jammu
گُپکار الائنس کے لیڈران جموں وکشمیرکے خلاف سازشیں رچا رہے ہیں،رویندر رینا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 4:45 PM IST

گُپکار الائنس کے لیڈران جموں وکشمیرکے خلاف سازشیں رچا رہے ہیں،رویندر رینا

جموں:بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے 10 اکتوبر کو جموں میں احتجاج کی کال کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بنایا۔ پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،رویندر رینا نے کہا کہ "جب جموں و کشمیر مشکلات اور سڑکوں پر خون کی ہولی سے لڑ رہا تھا، گپکار کے لیڈر کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔ آج جب جموں و کشمیر امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو یہ لیڈر عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔
احتجاج کی کال دینے پر اپوزیشن جماعتوں پر سیاسی حملہ کرتے ہوئے رویندر رینا نے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ وہ کہاں تھے،جب جموں و کشمیر جدوجہد کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج جب جموں و کشمیر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے وہ احتجاج کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کے ساتھ آئے ہیں۔

رویندر رینا نے کہا کہ آج گُپکار الائنس (اتحاد) کے تحت متحد اپوزیشن جماعتیں جموں و کشمیر کی خوشحالی سے گھٹن محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے جموں کشمیر کے خلاف ایک طویل عرصے سے سازشیں شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں آج تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ لوگ دس اکتوبر کو دھرنا دینے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ان کے مطابق گپکار الائنس کے لیڈروں کو جموں وکشمیر کی ترقی اور امن راس ہی نہیں آرہا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس لاکھ کوششیں کریں ان کی سازشوں کو کسی بھی ڈورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر کے عوام کو ان کی اصلیت معلوم ہو چکی ہے اور یہاں کے لوگوں نے انہیں پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

بتادیں کہ جموں و کشمیر کی اپوزیشن جماعتوں نے منگل کو رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں جموں میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر 10 اکتوبر کو بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس نے مبینہ طور پر جموں و کشمیر میں آئین کو معطل کیا اور خطے کے لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.