ETV Bharat / state

Lawyers protest in jammu: جموں میں وکلاء کا احتجاج - جموں میں وکلاء کی بڑی تعداد

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہے کہ ساری عدالتیں ایک ہی چھت کے نیچے بنائی جائیں تاکہ وکلاء اور لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔Lawyers protest in jammu

Etv Bharatجموں میں وکلاء نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 7:09 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاجی مظاہرے کئے اور موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز جموں میں وکلاء نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ معلوم ہوا ہے کہ وکلا کی بڑی تعداد نے توی پل پر دھرنا دیا جس وجہ سے کافی دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مظاہرین نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہے کہ ساری عدالتیں ایک ہی چھت کے نیچے بنائی جائیں تاکہ وکلاء اور لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ ایل جی انتظامیہ کو تحریری طورپر آگاہ کیا گیا ہے کہ ایک ہی کمپلیکس کے نیچے سبھی عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ وکلاء برادری کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اُن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اُن کی اس جائز مانگ کی اور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں جس وجہ سے وہ مجبوراً سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں : Bar Association Jammu protest: بارایسوسی ایشن جموں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.