ETV Bharat / state

Labour Awareness Camp محکمہ مزدور نے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:43 PM IST

جموں کے ضلع ڈوڈہ میں مزدور قوانین اور فلاحی اسکیموں کے حوالے سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں اور اسسٹنٹ لیبر کمشنر جے اینڈ روپالی گنڈوترا نے شرکت کی۔

محکمہ مزدورنے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا
محکمہ مزدورنے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا
محکمہ مزدورنے بیداری کیمپ کا انعقاد کیا

جموں:جموں و کشمیر حکومت نے آج مزدور قوانین اور فلاحی اسکیموں کے حوالے سے ایک بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں اور اسسٹنٹ لیبر کمشنر جے اینڈ کے روپالی گنڈوترا نے شرکت کی۔ مزدوروں کو لیبر کوڈ، بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی مزدوروں کی فلاحی اسکیموں، ای شرم رجسٹریشن، پی ایم،ایس وائی ایم پنشن، اٹل پنشن یوجنا اور چائلڈ لیبر قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گنڈوترا نے کہا کہ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ مزدوروں کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اسکیمیں مزدور طبقے کی کس طرح مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ابھی تک خود کو رجسٹر نہیں کرایا ہے، ان کا رجسٹریشن عمل میں لایا جائے گا۔اور انہیں اسکیموں کے فوائد بھی ملیں گے۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra 2023 تین دنوں بعد یاترا کا آغاز

بیداری کیمپ میں نچلی سطح کے عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور مزدور طبقے کے لیے ایسے پروگراموں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام پنچایت سطح پر منعقد کیے جائیں گے۔ جہاں مزدور طبقے کو قوانین اور رجسٹریشن کے عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سطح پر وہ یقینی بنائیں گے کہ زیادہ سے زیادہ مزدور محکمہ لیبر میں رجسٹرڈ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.