جموں: کشمیر پنڈت ملازم راہل بھٹ Rahul Bhatt کی ہلاکت کے بعد سے ہی کئی اضلاع میں کشمیری پنڈتوں کی طرف سے احتجاج جاری ہے۔ اسی ضمن میں کشمیری پنڈتوں کے ایک گروپ نے وزیر اعظم پیکیج کے تحت کشمیر میں ملازمت کرنے والے افراد کو منتقل کرنے کے مطالبے کی حمایت میں جموں کے ڈوگرہ چوک پہ مظاہرہ کیا۔ جموں کے وسط میں توی پل کے قریب مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے نو تشکیل شدہ کشمیری پنڈت یونائیٹڈ فرنٹ کے بینر تلے جمع ہونے والے مظاہرین نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت وادی میں خدمات انجام دینے والے کمیونٹی ممبران کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا Protest in Jammu in support of transfer of Kashmiri Pandit employee۔
احتجاج کر رہے پنڈتوں نے کہا کہ پنڈت ملازمین کا مطالبہ حقیقی ہے۔ وادی میں سیکورٹی کی صورتحال سازگار نہیں ہے، جیسا کہ راہل بھٹ کے قتل کے بعد منگل کو سری نگر میں ایک پولیس اہلکار ان کے گھر کے باہر ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ "بھٹ کا قتل انتظامیہ کی ناکامی کا نتیجہ تھا، اسے سیکورٹی کی کوتاہی کی وجہ سے قتل کیا گیا جب اس کے قاتل ان کے دفتر میں داخل ہوئے اور اسے قتل کرنے کے بعد کسی مزاحمت کا سامنا کیے بغیر موقع سے فرار ہوگئے۔"
مزید پڑھیں: