ETV Bharat / state

Kashmiri Pandit Employees Protest جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج - کشمیری پنڈتوں کا جموں میں ٹرانسفر

جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے ریلیف کمشنر آفس کے احاطے میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں جلد از جلد جموں میں ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ کشمیر میں حالات ابھی بھی پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں۔ Kashmiri Pandit Protest in Jammu

کشمیری پنڈت ملازمین کا اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 3:30 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر ریلیف کمشنر آفس کے احاطے میں احتجاج کیا۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں کشمیر سے ٹرانسفر کیا جائے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز ریلیف کمشنر آفس جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں جلد از جلد جموں میں ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ کشمیر میں حالات ابھی بھی پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں۔ Kashmiri Pandits Employees appeal to JK Govt

نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران احتجاجی ملازمین نے کہا کہ 'کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ایسے حالات میں کشمیر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالات پوری طرح سے معمول پر آنے کے بعد وہ کشمیر جانے کے لئے تیار ہیں ۔ اُن کے مطابق سرکار کو چاہئے کہ وہ کشمیری پنڈت ملازمین کو جموں میں ہی تعینات کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: Candle Light Protest in Budgam کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف بڈگام میں کینڈل مارچ

انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیری پنڈت ملازمین نے ہمیشہ اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دئے تاہم ٹارگیٹ کلنگ کے پے در پے واقعات رونما ہونے کے بعد اب وہ کشمیر جانا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیری پنڈت ملازمین کے حق میں فوری طور پر ٹرانسفر پالیسی کو لاگو کیا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.