ETV Bharat / state

BJP Spokesperson on JK New Voter List جموں و کشمیر میں نئی ووٹر لسٹ پر بی جے پی ترجمان اعجاز سہیل کا رد عمل - ووٹر لسٹ پر بی جے پی ترجمان اعجاز سہیل کا رد عمل

جموں و کشمیر کی نئی ووٹر لسٹ پر بی جے پی ترجمان اعجاز سہیل نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جو نئی ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے، وہ درست اور آئین کے مطابق ہے۔ بھارت کا آئین کہتا ہے کہ کوئی بھی شخص جو اس جگہ طویل عرصے سے مقیم ہے، اسے اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا پورا حق ہے۔ BJP Spokesperson Aijaz Sohail on JK New Voter List

نئی ووٹر لسٹ پر بی جے پی ترجمان اعجاز سہیل کا رد عمل

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 3:59 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں جاری کی گئی نئی ووٹر لسٹ میں کُل 7.72 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی نئی ووٹر لسٹ پر بی جے پی ترجمان اعجاز سہیل نے کانگریس اور پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں آئینی قدر کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے، یہ ملک کا قانون ہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 (جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ہٹانے کے بعد نافذ) کے تحت جو بھی 1950 میں آیا تھا، اس کا ووٹر لسٹ میں اندراج ہوسکتا ہے۔ BJP Spokesperson Aijaz Sohail on JK New Voter List

نئی ووٹر لسٹ پر بی جے پی ترجمان اعجاز سہیل کا رد عمل

انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں جو نئی ووٹر لسٹ جاری کی گئی ہے، وہ درست اور آئین کے مطابق ہے۔ بھارت کا آئین کہتا ہے کہ کوئی بھی شخص جو اس جگہ طویل عرصے سے مقیم ہے، اس کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے اور آج ثابت ہوا کہ کس طرح سے صاف و شفاف ووٹر لسٹ تیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے اگست میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں ووٹرز کی نظر ثانی کے دوران 20 سے 25 لاکھ نئے ووٹروں کو شامل کیا جائے گا اور اس مشق میں غیر مقامی افراد بھی اندراج کر سکتے ہیں۔اس بیان کے بعد جموں و کشمیر کے مقامی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں 'درآمد' ووٹروں کو شامل کرکے انتخابی ہیٔت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: JK Voters List جموں و کشمیر میں سات لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کا اندراج

بتا دیں کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی مشق مکمل کر لی ہے۔ اس مرتبہ 7 لاکھ 72 ہزار 872 نئے ووٹرزکا اندراج ہوا ہے جس کے بعد اب جموں و کشمیر میں کل ووٹرس کی تعداد 86 لاکھ 59 ہزار 771 ہوگئی۔ New Voters Of JK

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.