ETV Bharat / state

اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ ضبط - پاکستان ڈرون کا استعمال

گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان ڈرون کا استعمال کر کے بھارت میں عسکریت پسندوں کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرتا ہے۔

اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ ضبط
اکھنور میں ڈرون سے گرایا گیا اسلحہ ضبط
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 1:14 PM IST

جموں و کشمیر کے اکھنور میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ پارٹی نے اسلحہ و گولہ بارود برامد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اکھنور کے نیئوالا کھاد علاقہ میں ڈرون کے ذریعے اسلحہ و گولہ بارود گرایا گیا تھا جس کو بھارتی فوج نے ضبط کیا۔

سیکورٹی فورسز نے 2 اے کے 47 رائفلز، 3 اے کے میگزین، 90 گولیاں اور ایک اسٹار پستول برامد کرنے کا دعویٰ کیا۔

قابل فہم ہے کہ گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان ڈرون کا استعمال کر کے بھارت میں عسکریت پسندوں کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے اس کو ایک سنجیدہ مسئلہ قرار دیا تھا۔

اس سے قبل بھی جموں کے سرحدی علاقہ میں آرمی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برامد کیا ہے جس کو ٹنلوں اور ڈرون کے ذریعے بھارتی علاقہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.