ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra Kashmir Arrangement بھارت جوڑو یاترا کا کشمیر میں والہانہ استقبال ہوگا، رمن بھلا - بھارت جوڑو یاترا کشمیر

گزشتہ برس ستمبر میں شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا جنوری کے آخری عشرہ میں جموں و کشمیر وارد ہو رہی ہے اس ضمن میں ریاستی کانگریس کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔Bharat Jodo Yatra in Kashmir

Raman bhalla on Bharat Jodo Yatra Kashmir Arrangement

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 7:03 PM IST

بھارت جوڑو یاترا کا کشمیر میں والہانہ استقبال ہوگا، رمن بھلا

جموں: راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا رواں ماہ کے آخری عشرہ میں جموں و کشمیر وارد ہوگی جس کے لیے جموں و کشمیر کانگریس کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔ ریاستی کانگریس کے ورکنگ پریذیڈنٹ اور سابق وزیر رمن بھلہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ 19جنوری کو یاترا لکھنپور پہنچے گی اور 20جنوری سے یاترا کا رسمی طور آغاز کیا جائے گا۔

بھلا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ ’’جنوری کے آخری عشرہ میں یاترا کشمیر پہنچے گی جس کے لیے حتمی انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘ بھلا کے مطابق ’’یاترا کے دوران یہاں کی مقامی سیاسی، سماجی و فلاحی تنظمیوں کے نمائندے راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کرکے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کریں گے۔‘‘ بھلا کے مطابق ’’ملاقی ہونے والے نمائندے روزگار، مہنگائی، مستقل ملازمت سمیت دیگر مطالبات کے حوالہ سے راہل گاندھی کے ساتھ بات چیت کریں گے، جبکہ کانگریس لیڈران و کارکنان کی جانب سے بھی کئی مدعوں پر بات چیت ہوگی جن میں جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ سرفہرست ہے۔‘‘

یاترا سے متعلق بعض سیاسی تنظیموں کی جانب سے کیے جا رہے احتجاج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھلا نے کہا: ’’ان لوگوں کا کام ہی ہے مخالفت کرنا۔ راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں مختلف سیاسی جماعتوں، مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد، لیڈران حتی کہ معروف شخصیات نے بھی ساتھ دیا۔ راہل گاندھی کی بڑھتی شہرت اور بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت سے بوکھلائے ہوئے افراد ہی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra شیوسینا جموں و کشمیر میں بھارت جوڑا یاترا میں شامل ہوگی، منیش سہانی

جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے حوالہ سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بھلا نے کہا: ’’ملک میں نفرت کی سیاست اور مذہب کے نام پر منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف یک جُٹ ہو کر 90سے زائد تنظیموں نے اس بار جموں و کشمیر میں یاترا کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.