ETV Bharat / state

جموں میں ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج - احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق

جموں میں جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن سے وابستہ کارکنان نے مختلف ٹیکس اور انشورنس کو معاف کیے جانے اور دیگر مطالبات کو لیکر انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔

جموں میں ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 5:09 PM IST

جموں میں جے اینڈ کے ٹراسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کارکنان نے اپنے مطالبات کو لیکر جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازے کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔

یہ ریلی جموں کے وکرم چوک سے گزرتے ہوئے ڈوگرہ چوک پر اختتام ہوئی۔ ریلی میں شامل ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی وہیں انہوں نے ٹرانسپورٹرس کی مانگوں کو پورا کیے جانے اور مختلف ٹیکسوں کو معاف کیے جانے کے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔

جموں میں ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا احتجاج

قابل ذکر ہے کہ سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا وہیں اس احتجاج کے سبب ٹریفک جام بھی دیکھنے کو ملا۔

اس موقعے پر جموں اینڈ کشمیر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین تلوچن سنگھ وزیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے انکے مطالبات پورے نہیں کیے جس کے باعث انہیں مجبوراً احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر اترنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن سرکار نے اس ضمن میں کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مختلف ٹیکس، ٹول اور انشورنس وغیرہ کو فوری طور معاف کیا جائے اور ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ نہ کیا جائے تاکہ وہ بغیر پریشانی اپنا کام کر سکیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حالیہ اعلان شدہ مالی پیکچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اس پیکج میں ٹراسپورٹرس کے لئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا ہیں جو کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کے مطالبات دو دنوں کے اندر اندر پورے نہ کئے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.