ETV Bharat / state

ترمیمی بل سے محروموں کو انصاف ملے گا، رویندر رینہ - جموں کشمیر ترمیمی بل

جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر کے تعلق سے لوک سبھا میں پاس کی گئی ترمیمی بلوں سے دہائیوں سے محروم کمیونٹیز کو انصاف ملے گا۔ Ravinder raina on jk reservation bills

Press conference of bjp on assembly seat reservations

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 9, 2023, 8:08 PM IST

ترمیمی بل سے محروموں کو انصاف ملے گا، رویندر رینہ

جموں (جموں کشمیر) : بھارتیہ جنتا پارٹی، جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری مہاجر پنڈت کمیونٹی سے دو ممبران اور ایک پاکستانی مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے بے گھر ہوئے افراد کی نمائندگی کرنے والے نمائندوں کو جموں کشمیر اسمبلی میں روزرویشن دئے جانے کے بی جے پی حکومت کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی ستائش کی۔

پرینہ نے پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے اسمبلی میں ریزرویشن کے ذریعے جموں اور کشمیر میں پسماندہ طبقوں کو انصاف فراہم کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم کشمیری پنڈتوں کی بے گھر کمیونٹی کے لیے دو نشستیں اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر PoJK کے پناہ گزینوں کے لیے اسمبلی میں دو نشستوں کی ریزرویشن کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں اور اس پر مرکزی سرکار کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: ایل جی کو اسمبلی میں تین امیدوار نامزد کرنے کا اختیارات دینا ناقابل قبول: عمر عبداللہ

انہوں نے پارٹی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’مودی اور شاہ نے ان برادریوں کو انصاف فراہم کیا ہے جو گزشتہ حکومتوں کے دور میں کئی دہائیوں سے نقصان جھیلتے آ رہے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کے تعلق سے دو بل پیش کی جنہیں اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود پاس کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.