جموں وکشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے پریس کلب کے انتخابات 7 برس بعد منعقد کئے جارہے ہیں۔ جہاں آج صبح سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ 10 بجے ووٹنگ شروع ہوئی اور دن کے پانچ بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔ مختلف عہدوں کے لئے 16 امیدوار میدان میں جن میں دو صدر عہدے کے لئے امیدوار شامل ہیں۔ کل 591 رائےدہندگان اپنے ووٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ وہیں جب جموں وکشمیر انتظامیہ نے کشمیر پریس کلب کو بند کردیا تب اس کی مذمت بڑے پیمانے پر کی گئی۔ Voting Going On In Jammu Press Club
جموں پریس کلب انتخابات میں شامل امیدواروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں پریس کلب میں جس طرح انتخابات منعقد ہورہے ہیں اسی طرح کشمیر پریس کلب کو بحال کرکے انتخابات منعقد کرائے جائیں تاکہ کشمیر خطہ کے صحافی بھی اپنا ووٹ دےکر صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالیہ واقعات اور اس سے قبل بھی یہ بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ وہاں کام کرنے والے صحافیوں کو تلوار کی دھار پر چلنا پڑتا ہے۔ مگر 2018 کے بعد کشمیر پریس کلب کی صورت میں خطے کے صحافیوں کو ایک آواز ملی تھی۔ یہ شاید واحد صدا تھی جو صحافیوں کے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کر رہی تھی، لیکن اب پرس کلب کشمیر کو بند کرنے سے صحافیوں کو نقصان پہنچا ہے۔