ETV Bharat / state

State Land Eviction in Kashmir تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا رد عمل

جموں و کشمیر انتظامیہ نے روشنی ایکٹ کے تحت غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی اراضی کو مکمل طور پر اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کی آخری تاریخ تک 100 فیصد تجاوزات کو ہٹایا جائے گا اور غیر قانونی طریقے سے قبضہ کی گئی اراضی کو متعلقہ محکمے اپنی تحویل لیں گے۔ انتظامیہ کے اس فیصلے کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) نے ظالمانہ فیصلہ قرار دیا۔ Government land in jammu and kashmir

http://10.10.50.70:6060/reg-lowres/13-January-2023/reactiononjkadministrationorderforantiencroachmentdriveonstatelandroshnilandandpastureland_13012023160254_1301f_1673605974_970.jpg
Government land in jammu and kashmir
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 11:54 AM IST

جموں: جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ رواں ماہ کے آخر تک سرکاری اراضی بشمول روشنی اور کاہچرائی سے 100 فیصد تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں اور تعمیلی رپورٹ پیش کریں۔ وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کمشنر سکریٹری برائے حکومت، محکمہ محصولات وجے کمار نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری اراضی بشمول روشنی اور کاہچرائی اراضی سے تمام تجاوزات کو 100 فیصد یعنی مکمل طور پر 31 جنوری 2023 تک ہٹا دیا جائے۔

تاہم سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے سرکار کے اس فیصلے کی مذمت کی۔ وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ امجد خان نے ائی ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جموں وکشمیر انتظامیہ بنائے ہوئے مکانوں کو مسمار کرنا چاہتی ہے، یہ ایک ظالمانہ فیصلہ ہے۔ غریبوں کے مکانوں کو توڑنے سے جموں و کشمیر انتظامیہ کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر کام کر رہی ہے جس کے بعد ہی یہ حکم نامہ جاری ہوا ہے کہ جموں و کشمیر میں اب سرکاری اراضی اور روشنی ایکٹ کے تحت لی گئی زمین پر تعمیر مکانوں یا کمرشل جائیداد کو خالی کرنا ایک سیاسی انتقام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے فیصلے ایک جمہوری طرز کی حکومت ہی لے سکتی ہے جب کہ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کو جلد سے جلد کرائے تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مزید ناانصافی نہ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ انسداد تجاوزات مہم کی موثر نگرانی کے لیے، کمشنر سیکریٹری ریونیو نے ڈپٹی کمشنروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ روزانہ انسداد تجاوزات مہم کا منصوبہ تیار کریں اور اس مہم کو مربوط اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز کے طور پر نامزد کریں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز تجاوزات کے خاتمے کے لیے ریونیو افسران کی ٹیمیں تشکیل دیں اور ذاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں اور دونوں ڈویژنل کمشنرز بھی اس مہم کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : State Land Eviction in Kashmir جموں و کشمیر انتظامیہ کا سرکار زمین کو اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ

تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا رد عمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.