ETV Bharat / state

Amarnath Yatra ڈی جی سی آر پی ایف نے سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا - امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی کی تیاریاں

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل سوجوئے لال تھاوسن نے ہفتہ کو اگلے ماہ شروع ہونے والی آئندہ سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے فورس کی سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ security preparedness for Amarnath Yatra

ڈی جی سی آر پی ایف نے سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 11:57 AM IST

سرینگر: سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل 'سوجوئے لال تھاوسن' نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ ڈی جی کو یاترا کے دوران پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل 'سوجوئے لال تھاوسن' نے سالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے سکیورٹی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سی آر پی ایف چیف کو بھگوتی نگر سے لے کر پوترا گھپا تک پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کے بارے میں جانکار ی فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سی آر پی ایف اہلکار چپے چپے پر تعینات کئے گئے ہیں۔ میٹنگ کے دوران سی آر پی ایف سربراہ نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یاترا کے دوران یاتریوں کو سبھی سہولیات میسر رکھنے کی خاطر بھی تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر سی آر پی ایف چیف کو کویک ایکشن ٹیم کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔ بتادیں کہ امسال سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران تین سو پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں ۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ ساتھ ، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی ، سی آئی ایس ایف، جموں وکشمیر پولیس اور فوج کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shah Chairs Security Review Meet امیت شاہ نے امرناتھ یاترا سے قبل سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.