ETV Bharat / state

Mobile Toilet During Amarnath yatra: یاترا کے دوران موبائل بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری - امرناتھ یاترا ٹوائلٹ

جموں و کشمیر انتظامیہ نے رواں برس امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کے لیے 2,500 سے زیادہ موبائل ٹوائلٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالہ سے ٹینڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ Amarnath Yatra 2023

یاترا کے دوران موبائل بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری

author img

By

Published : May 13, 2023, 2:23 PM IST

جموں : جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کے لیے 2,500 سے زائد موبائل بیت الخلاء بنائے جائیں گے، جن میں سے زیادہ تر کوہ ہمالیہ میں سطح سمندر سے 3,880 میٹر کی بلندی پر واقع امرناتھ یاترا کے دو راستوں پر نصب کیے جائیں گے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی 62 روزہ امرناتھ یاترا میں اس بار یاتریوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ وسطی کشمی رکے بالتل علاقہ میں 940 سے زائد بیت الخلاء اور جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقہ میں 1,345 بیت الخلاء تعمیر کیے جائیں گے۔ ان بیت الخلاء کے انتظام کے لیے 1,370 اہلکار بشمول سویپر اور سپروائزر تعینات کیے جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ جموں شہر میں یاتری نواس اور دیگر مقامات پر اضافی 120 بیت الخلاء بنائے جائیں گے۔ لکھن پور - جو جموں و کشمیر کا داخلی مقام ہے - پر بھی اس بار گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ بیت الخلاء ہوں گے۔

موبائل ٹوائلٹس کی تنصیب کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ کٹھوعہ، سانبہ، جموں، ادھم پور، رام بن، اننت ناگ، سرینگر اور گاندربل اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بیت الخلاء کی ضرورت کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ بیت الخلاء کی تعمیر کے دوران جل شکتی محکمہ کے انجینئر بھی شامل ہوں گے تاکہ یاترا کے دوران پانی کی کمی نہ ہو۔

مزید پڑھیں: Yatra Registration for Service Providers: یاترا کے دوران خدمات فراہم کرنے والوں کے رجسٹریشن کیلئے رامبن میں کاؤنٹر کا قیام

شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (SASB) کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ خراب موسم یا کسی اور ہنگامی صورتحال کی صورت میں کٹھوعہ ضلع میں 7,500 یاتریوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے ایک ہنگامی منصوبہ بھی تیار کرے گی۔ رجسٹرڈ یاتریوں کو آسانی سے آر ایف آئی ڈی ٹیگ جاری کرنے کے لیے انتظامیہ نے جموں بیس کیمپ پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف مقامات پر کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک کے کچرے سمیت بائیو ڈیگریڈیبل اور نان بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کے لیے مفت رجسٹریشن کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.