ETV Bharat / state

انجمن امامیہ کی جانب سے حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر پروگرام

جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے کربلا کمپلکس میں آج انجمن امامیہ جموں کی جانب سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم ولادت پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

انجمن امامیہ کی جانب سے حضرت علیؓ کا یوم ولادت پر پروگرام

author img

By

Published : Feb 28, 2021, 3:57 PM IST

اس موقع پر بطور مہمان خصوصی و مقرر مولانا شمشاد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ' حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی زندگی میں ہمیشہ سچ گوئی کو فروغ دیا اور عوام کو سچائی کے جانب راغب کیا، اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم اپنی زندگی میں ہمیشہ سچ بولیں، کیونکہ اللہ ہمیشہ سچ بولنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

انجمن امامیہ کی جانب سے حضرت علیؓ کا یوم ولادت پر پروگرام
اس موقع پر مولانا شمشاد احمد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ حضرت علی کا فرمان ہے کہ حق کے راستے پر چلنے والے ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ جو لوگ سجدوں میں روتے ہیں، اُنہیں تقدیر پر نہیں رونا پڑتا۔ صبر ایک ایسی سواری ہے، جو سوار کو کبھی زیر نہیں ہونے دیتی۔ صبر کا دامن تھامنے والوں سے اللہ راضی ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی، آر ایس ایس سمیت سبھی ریاست کی بحالی چاہتے ہیں: آزاد

اپنے خطاب میں مولانا نے مزید نصیحت آموز باتیں بتائیں کہ' حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اسلام کی خاطر اپنے کنبہ کو قربان کردیا، لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا۔ آج تقریباً چودہ صدی کے طویل عرصہ کے بعد بھی نہ صرف عالمِ اسلام، بلکہ غیر اسلامی افراد بھی اہل بیت کی قربانی کو ہر برس یاد کرتے ہیں اور یہ سلسلہ تاقیامت جاری و ساری رہےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.