جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے مشہور سیاحتی مقام 'باغ بہوں پارک' میں میوزیکل واٹر فاؤنٹین پروجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں بیرون ملک (جرمنی) سے درآمد شدہ سامان استعمال کیا جارہا ہے۔
پروجیکٹ پر کام کرنے والے عملے کے ایک اعلیٰ عہدیدار وسیم احمد نے ای ٹی وی بہارت سےکہا کہ' عام طور پر ایسے میوزیکل واٹر فاؤنٹین آپ نے سنگاپور اور دبئی میں دیکھے ہوں گے۔ تاہم اب ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی ایسے ہی میوزیکل واٹر فاؤنٹین دیکھنے کو ملیں گے۔
مزید پڑھیں: فیرن کے کئی جدید اور الگ الگ ڈیزائنز متعارف
انہوں نے مزید کہاکہ' جموں کی تاریخ بھی اب ہم اس میوزیکل واٹر فاؤنٹین کے ذریعہ اسکرین پر دیکھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ' اس پروجیکٹ کا تخمینہ 11 کروڑ روپے ہے۔ کام میں مزید وقت لگنے کی بابت انہوں نے بتایا کہ' عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تاخیر ہوئی اب امید ہے کہ مارچ 2021 کے اختتام تک کام مکمل ہوجائے گا'۔