ETV Bharat / state

جموں: 'انکم ٹیکس ریٹرن' داخل کرنا مشکل

دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی نظام پر بندشوں کے پیش نظر جموں کے تاجروں نے 'انکم ٹیکس ریٹرن' داخل کرنے میں توسیع کی اپیل کی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 29, 2019, 7:06 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 6:43 PM IST

چیمبر آف ٹریڈرز فیڈریشن جموں نے ایک خط کے ذریعے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر غور کریں۔ چیمبر آف ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر نیرج آنند نے کہا ہے کہ 'انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطوں پر بندشوں کی وجہ سے وقت پر انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا مشکل ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'چیمبر آف ٹریڈرز فیڈریشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاست میں امن برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات کا خیر مقدم کرتی ہیں۔' نیرج آنند نے کہا کہ 'چیمبر آف ٹریڈرز فیڈریشن، تاجر برادری کی ستائش کرتی ہے کہ اس نے زبردست نقصانات برداشت کرنے کے باوجود ریاست کو تشدد اور سیاسی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے صبر و تحمل کا راستہ دکھایا۔'

انہوں نے امید ظاہر کی حکومت تاجروں کے لیے بہتر اقدامات کرے گی۔ حکومت نے پہلے ہی 2018 تا 2019 مالی سال کے دوران اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے 31 اگست تک تاریخ میں توسیع کی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو صدارتی حکمنامے کے تحت دفعہ 370 کو ختم کر کے ریاست کو دو یونین ٹیٹر ٹری یعنی جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا۔
اس فیصلے سے چند گھنٹے قبل ہی انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں انٹر نیٹ، برائڈ برینڈ، کیبل ٹیلی ویژن اور تمام مواصلاتی رابطے بند کر دیے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ریاست کے تین سابق وزرائے اعلیٰ سمیت درجنوں سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے کے نظر بند رکھا گیا ہے۔
خطے جموں میں 2جی انٹرنیٹ، موبائل فون اور باقی مواصلاتی رابطے بحال کیے گئے، کشمیر میں انتظامیہ نے سبھی 10 اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ دفاتر میں ہیلپ لائن نمبر قائم کیے، تاہم باقی مواصلاتی رابطے اور انٹر نیٹ پر قدغن عائد ہے۔

Intro:Body:

Traders of jammu has demanded extending the deadline for filing income tax and GST returns due to distruption in internet and other communication channels.

Jammu: City-based traders' body demanded extending the deadline for filing income tax and GST returns as internet and other communication channels were disrupted following the Centre's move to revoke provisions of Article 370.

In a letter to Union Finance Minister Nirmala Sitharaman the Chamber of Traders

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 6:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.