ویران جموں توی ریلوے اسٹیشن پر نہ تو کوئی ٹرین ہے نہ ہی ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر، جس کا سامان اٹھا کر یہ قلی چند پیسے کما سکیں۔
قلیوں کا کہنا ہے کہ حکومت سے انہیں کوئی امداد نہیں ملی، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے سروسز معطل ہونے کے باعث غریب مزدوروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کام نہ ہونے کے باعث نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ جموں توی ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جاری جدوجہد سے ان کا کام بند پڑا ہے، انہیں دو وقت کی روٹی ملنا بھی محال ہوگئی ہے۔
حکومت نے آج تک ان کی کوئی مدد نہیں کی، انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ٹرین سروسز کو بھی بحال کیا جائے جس طرح گاڑیوں کی آمدورفت کو بحال کیا گیا ہے تاکہ انہیں بےروزگاری سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو غریب مزدور، یومیہ مزدوری کرنے والے طبقے کے لئے فوری حکومتی امداد اور روز گار کے حوالے سے محفوظ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔