ETV Bharat / state

جموں: عید کے پیشِ نظر مارکیٹ چیکنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل

ضلع انتظامیہ جموں کی جانب سے عید الاضحیٰ سے قبل مارکیٹ کی چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف بازاروں کی چیکنگ کے لیے روانہ کردی گئی ہیں۔

جموں: عید کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 12:42 PM IST

عید الاضحی کے پیشِ نظر ناجائز منافع خوروں کی لگام کسنے کے لیے جموں میں انتظامیہ نے مارکیٹ چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

آفیشلز کے مطابق گراں فروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے عید کے پیشِ نظر صارفین کو راحت پہنچانے کے لیے خصوصی ٹیمیں مارکیٹ چیکنگ کے لیے روانہ کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیمیں جموں کے مختلف بازاروں کا معائنہ کرکے معیاری اشیاء کی خرید و فروخت اور مقررہ نرخ ناموں کے مطابق ہی اشیاء فروخت کرنے کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: جموں: کرائے میں اضافے سے مسافر پریشان

ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد رقم وصول کرنے والے دکانداروں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاکہ صارفین کو عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر مسائل و پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دریں اثناء انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں سمیت عوام الناس کو عید کے پیشِ نظر وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ماسک پہننے اور بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.