ETV Bharat / state

Jammu National Highway: سری نگر-جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے ایک بارپھر بند

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 1:21 PM IST

وادئ کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل بدھ کی صبح ایک بار پھر روک دی گئی۔ Jammu National Highway Closed For Traffic

سری نگر-جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بارپھر بند

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل بدھ کی صبح ایک بار پھر روک دی گئی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ کو رام بن کے مہر کیفٹیریا موڑ پر چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا لیکن مہر کیفٹیریا موڑ پر وقفے وقفے سے چٹانیں کھسک کر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔حکام نے لوگوں کو قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:Traffic Update Srinagar Jammu Highway تازہ برف باری کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

واضح رہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گھریلو اشیا کی قیمتیں آسمان چھونے لگتی ہے۔ واضح رہے کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر 14 جنوری کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔ اس سے قبل 20 جنوری کو بھی شدید برف باری کی وجہ سے بھی سری نگر جموں شاہراہ بند رکھی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.