ETV Bharat / state

جموں: اسکول کھلنے پر طلبا نے خوشی کا اظہار کیا - طالب علم

جموں خطہ میں آج سے تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں جس میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

schools opened
schools opened
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 7:24 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں کووڈ - 19 کے پیش نظر احتتیاطی تدابیر کے مطابق خطے میں اسکول کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے بعد جموں میں آج ہائر سیکنڈری اسکولز بچوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ اس دوران والدین سے رضامندی لینے کے بعد بچے آج اسکول پہنچے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گجر نگر کا دورہ کیا۔ اس دوران یہ دیکھا گیا کہ کووڈ-19 کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بچوں کی کلاسز لی جارہی ہیں۔ اسکول میں سینیٹائرز کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ وہیں طلبا اور اساتذہ کو احتیاطی طور پر ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

جموں : اسکول کھلنے پر طالب علموں نے خوشی کا اظہار کیا

کلاس رومز میں طلبا کے درمیان سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے لئے ایک بنچ پر صرف ایک طالب علم کو ہی بیٹھنے کی اجازت ہے اور دو طلبا کے درمیان 6 فٹ کے فاصلہ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کووڈ-19 کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر طلبا کی جانچ تھرمل گنس سے کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
عام بجٹ 2021: جموں و کشمیر کے لیے 30757 کروڑ روپئے کی گرانٹ

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گجر نگر کی پرنسپل ستوندر کور نے کہا کہ 'آن لائن کلاسز کے ذریعہ بھی طلبا کو تعلیم دی جاری ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے پورے اسکول میں سینیٹائزر کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا ہے اور حکومت نے ہمیں روز چھڑکاؤ کے لیے سینیٹائزر بھی مہیا کروایا ہے۔ آج تقریباً 65 فیصد طلبا اسکول میں حاضر ہوئے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ آج سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو اسکول بلایا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.