پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح امرتسر سے جموں کی طرف آرہی ایک آلٹو کار زیر نمبر JK01AF- 1361 سانبہ کے جٹوال گگوال علاقے میں جموں – پٹھان کوٹ شاہراہ کے قریب ایک درماندہ ٹرک زیر نمبر JK08D- 1504 کے ساتھ ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔
ہلاک شدگان امرتسر میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس تھانہ گگوال کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچی اورحادثے کے شکار افراد کو ضلع ہسپتال سانبہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
ہلاک شدگان کی شناخت ارجن سنگھ ولد چندن سنگھ، منجیت سنگھ ولد اندر جیت سنگھ، درشن سنگھ ولد سبجیت سنگھ ساکنان نانک نگر جموں، شبجیت سنگھ ولد منجیت سنگھ اور درشن کور زوجہ درشن سنگھ ساکنان دگیانہ جموں کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا گگوال پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
جموں: سڑک حادثہ میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک
جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے جٹوال گگوال علاقے میں جموں – پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر جمعرات کو ایک اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔