جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے بھٹنڈی علاقے میں کچھ روز قبل دو گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے بعد گذشتہ روز پولیس نے قتل کی سازش کرنے والے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سینیئر سپرینٹینڈنٹ آف پولیس جموں شری دھر پاٹل نے آٹھ جنوری کو بھٹنڈی کے قاسم نگر علاقے میں پیش آئی اس جھڑپ کے بارے میں کہا 'جموں کے بھٹنڈی سٹیلائٹ کالونی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پریویندر سنگھ نے پولیس تھانہ باغ بہو میں ایک شکایت درج کرائی تھی، مذکورہ شخص پر پانچ افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔ جن کا نام رسویندر سنگھ، رویندر پال سنگھ، سرجیت سنگھ، پوندیپ سنگھ اور امرجیت سنگھ ہے'۔
پولیس نے کہا 'تحقیقات کے بعد پولیس نے پانچوں ملزموں کو گرفتار کیا اور واردات میں استعمال شدہ پستول کو بھی ضبط کیا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
ایک اور کشمیری خاتون جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس ٹیم میں شامل
پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں ایس ایس پی جموں نے کہا کہ اس کیس کو عسکریت پسندی سے جوڑا جا رہا تھا، اور کہا گیا تھا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے بی جے پی رہنما پر یہ حملہ ہوا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، شروعاتی تحقیقات میں یہ سامنے آیا ہے کہ پیسوں کے لین دین کے معاملے میں دونوں گروپس میں جھڑپ ہوئی ہے۔