ETV Bharat / state

جموں: مختلف مقامات پر کووڈ 19 ٹیسٹ شروع - رگوناتھ بازار

جموں و کشمیر میں گذشتہ روز 1269 نئے کووڈ کیسز درج کیے گئے جن میں 582 افراد جموں سے اور 687 افراد کشمیر سے شامل ہیں۔

مختلف مقامات پر کووڈ ٹیسٹ جاری
مختلف مقامات پر کووڈ ٹیسٹ جاری
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 5:40 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سرمائی دارالحکومت جموں میں مختلف مقامات پر مسافروں کا کووڈ ٹیسٹ شروع کیا ہے۔

مختلف مقامات پر کووڈ ٹیسٹ جاری

جموں کے جنرل بس اسٹینڈ، رگوناتھ بازار، سٹی چوک، ریلوے اسٹیشن، ایئر پورٹ و دیگر مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔ خطے میں ہر دن کووڈ 19 کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں گذشتہ روز 1269 نئے کووڈ کیسز درج کیے گئے جن میں 582 افراد جموں سے اور 687 افراد کشمیر سے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: کورونا کیسز میں ریکارڈ توڑ اضافہ

اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے تین افراد کی موت بھی ہوئی، جن میں دو افراد جموں سے تعلق رکھتے تھے۔

واضح رہے کہ خطے میں اب تک 2037 افراد کووڈ 19 سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.