ETV Bharat / state

جموں- بٹھنڈی گیس پائپ لائن چار برسوں میں مکمل ہو گئی: مرکزی وزیر

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 7:26 PM IST

مرکزی حکومت نے بٹھنڈی - جموں گیس پائپ لائن مکمل کرنے کے لیے چار برسوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جموں- بٹھنڈی گیس پائپ لائن 4برسوں میں مکمل ہو گئی: مرکزی وزیر

مرکزی حکومت کی معاونت سے صوبہ جموں میں گیس پائپ لائن کو 2024-25میں مکمل کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں بنیادی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔‘‘

مرکزی وزیر نے صوبہ جموں کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے زمرے میں لانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے اپنا پلو جھاڑتے ہوئے انہوں نے کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا: ’’سابقہ حکومتیں مہنگائی کے لئے پوری طرح سے ذمہ دار ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں: بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف پینتھرز پارٹی کا احتجاج

دریائے توی میں مصنوعی جھیل بنانے کے دوران پانی کی قلت کے خدشے پر بات کرتے ہوئے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ’’چناب دریا سے پانی کی سپلائی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ جل شکتی اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو مل کر معاملہ کو حل کرنے کے لئے لائحہ عمل بنانا ہوگا تاکہ توی دریا میں سے لفٹ ہونے والے پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.