ETV Bharat / state

Property Tax in JK چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کال پر جموں بند، ٹریفک کی آمد ورفت جاری - جموں بند کال کا اثر

حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آج کو جموں بند کی کال دی ہے۔ وہیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ بند کال کی حمایت نہیں کریں گے۔ Impact of Jammu bandh call

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کال پر جموں بند

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 12:56 PM IST

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کال پر جموں بند

جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے 11 مارچ کو جموں بند کی کال دی تھی جس کا اثر آج جموں میں دیکھنے کو ملا، جموں شہر کے رگوناتھ بازار میں دوکانیں بند رہی جبکہ دوسرے علاقوں میں بھی کاروباری سرگرمیاں متاثر رہی۔ بتا دیں کہ آج جموں بند کی کال حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے لیے دی گئی تھی۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہفتہ کو جموں بند کی کال دی ہے۔ نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی، پینتھرس پارٹی نے بند کال کی حمایت کی جب کہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ بند کال کی وہ حمایت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارون گپتا نے کہا کہ 'عوام سے اپیل کی تھی کہ پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج کے طور پر جموں بند کال کی حمایت کی جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام کاروباری تنظیموں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بند کی حمایت کریں۔' بتادیں کہ جموں بند کے پیش نظر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں پولیس نے کل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کہا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو حمایت کرنا چاہتے ہیں انہیں نہیں روکا جائے گا لیکن کسی کو زبردستی روکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے بڑے بازاروں اور چوراہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.