جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 487 نئے معاملات درج کئے گئے جن میں 13 مسافر بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 487 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 108306 ہو گئی ہے۔
آج پائے گئے کیسز میں سے 232 خطہ جموں سے ہیں اور 255 خطہ کشمیر سے ہیں۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1668 ہو گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 471 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 183 جموں خطے سے ہیں اور 288 کشمیر وادی سے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 101363 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 108306 پازیٹیو کیسز میں سے 5275 کیسز فعال ہیں جبکہ 101363 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔