ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن، مرکزی وزیر تعلیم

Dharmendra Pradhan Vists Jammu مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دفعہ 370 کے باعث ہی یہاں کے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا تھا۔

مرکزی وزیر تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 9:39 PM IST

جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن:مرکزی وزیر تعلیم

جموں: مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان نے جمعرات کے روز کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوئے اور یہ کہ بند اور ہڑتال کی کالیں بھی اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔
مرکزی وزیر تعلیم دھرمندر پردھان نے جمعرات کے روز آئی آئی ایم جموں کا دورہ کیا اور وہاں طلبہ سے ملاقی ہوئے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ان کے مطابق دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آیا۔

مرکزی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ موجودہ مرکزی سرکار جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دفعہ 370 کے باعث ہی یہاں کے لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا تھا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نے دفعہ 370 کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس قانون کے ہوتے ہوئے جموں وکشمیر کے لوگ بہت ساری مرکزی اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں ہڑتال اور بند کا زمانہ گزر گیا اب کالجوں اور اسکولوں میں سال بھر درس و تدریس کا کام کاج جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا،’موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.