ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کو دہلی کی کالونی میں تبدیل کر دیا گیا' - Kashmir latest news

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ 'مرکزی حکومت نے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے ذریعہ ایک تاریخی ریاست کو 'دہلی کی کالونی' میں تبدیل کر دیا ہے۔'

File photo
File photo
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 6:52 PM IST

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ ایک تاریخی ریاست کو 'کالونی' میں تبدیل کرنا جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کے ساتھ ایک بہت بڑا دھوکہ ہے جنہیں بقول ان کے 'بنیادی حقوق سے بھی محروم کیا گیا ہے'۔

پروفیسر بھیم سنگھ نے یہ باتیں جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مودی سرکار نے جموں و کشمیر کو دلی کی کالونی میں تبدیل کیا ہے۔ میں لفظ کالونی کا استعمال اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ اس کو 1846 میں مہاراجہ گلاب سنگھ نے ریاست بنایا تھا۔ یہ ریاست جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں نے مل کر بنائی تھی۔ آج وہ ریاست کہاں ہے؟ ایک تاریخی ریاست کو کالونی میں تبدیل کرنا ایک بہت بڑا دھوکہ ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ہماری پارٹی ترنگے اور آئین ہند کے ساتھ کھڑی ہے لیکن ہمارے بنیادی حقوق کہاں ہیں؟ سانحہ دیکھیں کہ جموں و کشمیر میں بنیادی حقوق کو دبانے کے لیے آج بھی پبلک سیفٹی ایکٹ موجود ہے۔ ہزاروں نوجوان جیلوں میں بند ہیں۔ وہ ٹرائل سے محروم ہیں'۔

دریں اثنا پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے پینتھرس پارٹی کے لیڈران کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نے صدر جمہوریہ کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔ اس میں ہم نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ پینتھرس پارٹی کے لیڈران کو اسی طرح سکیورٹی دی جائے جیسے دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو دی گئی ہے۔ میں نے اس مکتوب کی ایک کاپی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بھی بھیج دی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.