کورونا وائرس مثبت کیسز میں نمایاں کمی درج ہونے کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی جانب سے آج جاری کردہ ایک حکمنانے کے مطابق جموں و کشمیر کے آٹھ اضلاع بشمول شوپیان، بانڈی پورہ، گاندربل، جموں، کٹھوعہ، سانبہ، ادھمپور اور ریاسی میں ہفتہ وار کورونا کرفیو ختم کیا جارہا ہے جبکہ دیگر 12 اضلاع میں ہفتہ وار لاک ڈاﺅن جاری رہے گا۔
آٹھ اضلاع میں تمام دکانیں کھلی رہیں گی، جبکہ شاپنگ مال میں روٹیشن کے مطابق پچاس فیصد دکانیں کھلے رہیں گی- وہیں ان اضلاع میں سرکاری و نجی دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکمنامے کے مطابق بقیہ بارہ اضلاع ہفتہ وار کرفیو یعنی (سنیچر اور اتوار) کو جاری رہے گا جبکہ دیگر پانچ روز میں تمام دکانیں کھلونے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم شاپنگ مالز میں روٹیشن کے مطابق پچیس فیصد دکانیں کھولنے کی اجازت ہے-
چیف سیکریٹری نے متعلقہ ضلعی مجسٹریٹز کو ہدایت دی ہے کہ پیڈ اور ان پیڈ پبلک پارکس کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر: لاک ڈاؤن کے سبب کئی افراد ذہنی پریشانی میں مبتلا
حکمنامے میں عوام سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کورونا کی احتیاطی تدابیر پر بدستور عمل کرے وگرنہ جرمانہ اور دیگر قانونی کارروائی کی جائی گی۔