اس موقعے پر تقریباً سبھی ووٹرز نے کہا کہ 'وہ ترقی کے لیے ووٹ کررہے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا لیکن اس بار وہ پر امید ہیں کہ یہ انتخابات دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔'
ایک ووٹرز نے کہا کہ 'ڈی ڈی سی انتخابات سے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں اور لوگ انتخابات کے تعلق سے پر امید ہیں اور ووٹ کررہے ہیں۔'
اس موقعے پر ایک ووٹرز نے کہا کہ 'انتخابات کے تعلق سے لوگ اس لیے بدظن ہیں کیوںکہ انتخابات سے قبل انہیں سبز باغ دکھایا جاتا ہے جبکہ زمینی سطح پر کوئی کام نہیں ہوتا، زمینی سطح پر کام ہونا چاہیے، ترقی کے مسئلے پر لوگ ووٹ کررہے ہیں'۔
ایک ووٹرز نے کہا کہ 'وہ پر امید ہیں، حکومت نے کہا کہ یہاں فاریسٹ ایکٹ نافذ کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جموں بھٹنڈی سنجوان علاقے میں بھی فاریسٹ ایکٹ کا نفاذ ہو تاکہ یہاں پر مقیم گجربکروال قبائل کو فائدہ ملے۔ اہم ترقی کے مسئلے پر ووٹ کررہے ہیں، اورعلاقے کی ترقی چاہتے ہیں'۔
اس موقعے پر تقریباً سبھی ووٹرز نے کہا کہ 'وہ ترقی کے مسئلے پر ووٹ کررہے ہیں اور وہ لوگ ڈی ڈی سی انتخابات کے تعلق سے پر امید ہیں'۔