ضلع رامبن میں ہونے والے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی لاشوں کو ضروری قانونی کاروائی کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ رامبن ضلع پولیس کی سربراہ اینتا شرما نے عسکریت پسندوں کو خودسپردگی کے لیے کہا تھا لیکن انہوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا جس کے بعد جوابی کارروائی میں تینوں عسکرتیت پسند فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
عسکریت پسندوں کی شناخت زاہد حسین ساگر ساکن کشتواڑ، اسامہ بن جاوید ساکن کشتواڑ اور بلال احمد سے ہوئی۔
ان تینوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ نے شناخت کے بعد لے کر گئے۔