ETV Bharat / state

جموں میں بی جے پی کارکنوں کا جشن - بی جے پی کی جیت

بی جے پی جموں وکشمیر صدر رویندر رینا نے کہا کہ تین ریاستوں میں جس طرح سے بی جے پی نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی پارلیمانی الیکشن میں بھی کامیاب ہو کر مرکز میں پھر سے سرکار بنانے میں کامیاب ہوئے جائے گی۔Bjp celebration in jammu

jammu-and-kashmir-bjp-celebration-partys-win-in-three-state-assembly-polls
جموں وکشمیر میں بھاجپا کارکنوں نے جشن منایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 9:34 PM IST

جموں وکشمیر میں بھاجپا کارکنوں نے جشن منایا

جموں: تین ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندار جیت پر جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا کارکنوں نے جشن منایا اور پٹاخے سر کئے۔بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے دعویٰ کیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بی جے پی مرکز میں سرکار بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں شاندار جیت کے بعد ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا۔
جموں میں بی جے پی صدر رویندر رینا کی سربراہی میں پارٹی کارکنوں نے جشن منایا اور پٹاخے چھوڑے۔اس موقع پر بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ بی جے پی نے تین ریاستوں میں جیت حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین ریاستوں میں جس طرح سے بی جے پی نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے وہ قابل تعریف ہے۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی کو پیار، بھروسہ اور آشیرباد دینے کے لیے عوام کا شکریہ: مودی

رویندر رینا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی الیکشن میں بھی کامیاب ہو کر مرکز میں پھر سے سرکار بنانے میں کامیاب ہوئے جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی سرکار نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر کام کیا۔دریں اثنا سری نگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی بی جے پی کارکنوں نے جشن منایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.