ETV Bharat / state

جموں: اکھنور میں سڑک حادثہ، 30 افراد زخمی - زخمیوں کی حالت تشویشناک

جموں کے اکھنور میں سڑک حادثے میں 30ا فراد زخمی ہو گئے ہیں۔ شدید زخمیوں کو جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔

جموں: اکھنور میں سڑک حادثہ، 30افراد زخمی

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 6:32 PM IST

Updated : Apr 1, 2021, 6:47 PM IST

جموں صوبہ کے اکھنور علاقے میں جمعرات کو ایک منی بس الٹنے سے گاڑی میں سوار 30 مسافر زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق مسافرین کسی مذہبی مقام کی طرف جا رہے تھے جب منی بس اکھنور کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔

حادثے میں 30 مسافرین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور سب ضلع اسپتال اکھنور پہنچایا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد بعض شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔

اس حادثے میں کسی کے فوت ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Apr 1, 2021, 6:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.