ETV Bharat / state

Daily Wagers Protest in Jammu: جموں میں محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین

جل شکتی کے عارضی ملازمین نے کہا کہ اگر حکومت نے جلد از جلد ان کے جائز مطالبات حل نہیں کئے تو سبھی اضلاع سے ملازمین کو طلب کرکے جموں شہر میں احتجاج کیا جائے گا Daily Wagers Staged Protest in Jammuاور پانی کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔‘‘

جموں میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج
جموں میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاججموں میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 2, 2022, 2:38 PM IST

جموں: جموں میں محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے اجرت کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کرتے ہوئے ایک بار پھر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ Jal Shakti Daily Wagers Protest in Jammuاحتجاج میں صوبہ جموں کے مختلف اضلاع سے آئے عارضی ملازمین نے شرکت کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سیول سکریٹریٹ کی جانب پیش قدمی کی تاہم پولیس نے انہیں روک لیا۔

جموں میں محکمہ جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین کا احتجاج

بی سی روڑ، جموں پر محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کے دوران ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کی۔ Jammu Jal Shakti Dailywagers Protest احتجاج میں شامل مظاہرین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اُنہیں ہر بار محض یقین دہانی کرائی گئی کہ اُن کے سبھی جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاہم اس حوالے سے گورنر انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آ رہی۔

احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے انتباہ کیا کہ ’’اگر سرکار نے جلد از جلد عارضی ملازمین کے جائز مطالبات حل نہیں کئے تو سبھی اضلاع سے ملازمین کو طلب کرکے جموں شہر میں احتجاج کیا جائے گا اور پانی کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔‘‘ عارضی ملازمین نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کیے جانے کی اپیل کی۔

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے احتجاج سے نہ صرف عوام بلکہ انہیں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم سرکار کی توجہ مبذوبل کرائے جانے کے لیے ان کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.