ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر نے یوگا ہفتہ کا افتتاح کیا

گورنرگیریش چندر مرمو نے یوگا کی ویڈیوز بھی جاری کیں، جو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔

لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے  یوگا ہفتہ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 9:16 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر گیریش چندر مرمو نے بدھ کے روز راج بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں یوگا کے عالمی دن 21 جون 2020 کے سلسلے میں یوگا ہفتہ کا افتتاح کیا۔

مرمو نے وزارت آیوش کی طرف سے جاری کامن یوگا پروٹوکول پر مبنی ڈوگری اور کشمیری زبانوں میں یوگا کی ویڈیوز بھی جاری کیں ، جو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔

کورونا وائرس کے پیش نظربھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے وزارت آیوش نے ہدایت دی ہے کہ آئی ڈی وائی یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا اپنے گھروں اور اپنے گھروالوں کے ساتھ منایا جائے گا۔ جس کا عنوان "یوگا اپنے گھر اور خاندان کے ساتھ '' ہوگا۔

اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے یونین ٹیرٹری کے لوگوں کو صحت مند اور تناؤ سے پاک زندگی کے لئے روزانہ یوگا کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی وی چینلز پر نشر کی جانے والی یوگا ویڈیو کی پیروی کریں اور محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ آف آئی ایس ایم کے سوشل / ڈیجیٹل میڈیا لنکس پر حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خدمات سے فائدہ اٹھائیں۔

محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن، جموں و کشمیر آن لائن سیشنوں کا اہتمام کرتے ہوئے 14 جون سے یوگا ہفتہ منا رہے ہیں جو مختلف ٹی وی چینلز پر ٹیلی کاسٹ ہو رہے ہیں اور مختلف سماجی / ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام وغیرہ پر بھی دستیاب ہیں ہیں۔

یوگا ہفتہ اسکول ایجوکیشن، ہائیر ایجوکیشن، یوتھ سروس، اور اسپورٹس اینڈ سکل ڈویلپمنٹ محکموں کے اشتراک سے منایا جارہا ہے جو ضلعی سطح پر آن لائن مقابلوں کا انعقاد کررہے ہیں، اور جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر راجیو رائے بھٹ نگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر۔ بی وی آر سبراہمنیم چیف سکریٹری اور اٹل دلو ، فنانشل کمشنر ، صحت اور میڈیکل ایجوکیشن، اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری بپول پاٹھک بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.