مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر انتطامیہ نے منگل کے روز سابق چیف سکریٹری بی آر شرما کو جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم آج جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ سے اس حکم نامے کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے باضابطہ طور پر کل ایک حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں سابق چیف سکریٹری بی آر شرما کو پبلک سروس کمیشن کا چیرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حکم نامے کو واپس لیا ہیں کیونکہ بی آر شرما کو رواں سال 20 اپریل کو اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے چیئرمین کی حیثیت سے 30 اپریل 2022 تک ، دو سالوں کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔