ETV Bharat / state

Raman Bhalla on Azad's Resignation غلام نبی آزاد کا استعفیٰ حیران کن: رمن بھلہ - جموں میں ایک پریس کانفرنس

جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس سنیئر لیڈر نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ بدقسمتی اور افسوسناک ہے کہ یہ اس وقت ہوا ہے جب کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، راہول گاندھی، اور کانگریس پارٹی کی پوری تنظیم ملک بھر میں مہنگائی، بے روزگاری، اور عوامی مسائل پر بی جے پی کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے ۔ jk Congress questions timing of Azad's resignation

غلام نبی آزاد کا استعفیٰ حیران کن :رمن بھلہ

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 1:55 PM IST

Updated : Aug 28, 2022, 3:52 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر رمن بھلہ نے غلام نبی آزاد کے استعفیٰ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تجربہ کار رہنما غلام نبی آزاد کے استعفیٰ اور راہول گاندھی پر ان کا حملہ انتہائی حیران کن عمل ہے ۔Raman Bhalla on Azad's Resignation

غلام نبی آزاد کا استعفیٰ حیران کن: رمن بھلہ

جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس سنیئر لیڈر نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ بدقسمتی اور افسوسناک ہے کہ یہ اس وقت ہوا ہے جب کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، راہول گاندھی، اور کانگریس پارٹی کی پوری تنظیم ملک بھر میں مہنگائی، بے روزگاری، اور عوامی مسائل پر بی جے پی کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہے ۔ jk Congress questions timing of Azad's resignation

بھلہ نے مزید کہا کہ صدر کے طور پر راہول گاندھی ملک بھر کے کانگریس کارکنوں کی اکثریت کی پسند ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ راہول گاندھی کانگریس پارٹی کے ساتھ ساتھ ملک کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ایک ایماندار اور صاف دل لیڈر ہیں اور پارٹی کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کانگریس قیادت پر مکمل اعتماد بھی کیا۔ اس دوران موصوف کے ہمراہ ملا رام، یوگیش ساہنی، منموہن سنگھ، ہری سنگھ چِب، شاہ نواز چودھری، ادے بھانو چِب ودیگران بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے 26 اگست کو کانگریس کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ ایک مکتوب میں انہوں نے کئی نکات پر اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے۔ انہوں نے انکے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیکر کہا کہ انکی قیادت میں کانگریس کو دو لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش ہوئی۔ Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts

غلام نبی آزاد نے سونیا گاندھی کو لکھے اپنے استعفی کے خط میں اعتراف کیا ہے کہ کانگریس زوال کے اس نچلے پائیدان پر پہنچی ہے جس سے واپسی کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آتے۔ انہوں نے اس صورتحال کیلئے کانگریس کے سابق صدر اور سونیا گاندھی کے فرزند راہل گاندھی کو مؤرد الزام ٹھہرایا ہے۔ آزاد نے اپنے خط میں کہا ہے کہ راہل گاندھی نے مشاورت کا نظام مکمل طور ختم کیا۔

انہوں نے راہل گاندھی کو طفلانہ اور غیر سنجیدہ بھی کہا ہے۔آزاد نے سونیا گاندھی کو لکھا ہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو دو لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ریموٹ کنٹرول کا نظام قائم کیا گیا جس سے پارٹی کی سالمیت متاثر ہوگئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ درحقیقت، بھارت جوڈو یاترا شروع کرنے سے پہلے کانگریس قیادت کو ملک بھر میں کانگریس جوڑو یاترا شروع کرنی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

واضح رہے کہ غلام نبی آزاد 7 مارچ 1949 کو جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے سوتی نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک بھارتی سیاست دان ہیں جن کا تعلق انڈین نیشنل کانگریس سے ہے۔ آزاد کی سیاسی زندگی میں وہ سنہری وقت بھی 2005 میں آیا، جب وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بنے۔ آزاد کئی اہم وزارتوں پر فائز رہے ہیں۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں 21 سیٹیں جیتی تھیں جب آزاد جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر تھے۔ اس کے نتیجے میں کانگریس ریاست کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری۔ Ghulam Nabi Azad Political Career

Last Updated : Aug 28, 2022, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.