ETV Bharat / state

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج - prices

کانگریس کے کارکنان نے احتجاج کے دوران مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 10:03 PM IST

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج جموں کے سہدی چوک میں کانگریس کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

احتجاج کر رہے کانگرس کے کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما سوسانتھ گپتا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے غریب اور متوسط طبقہ پر بھاری مالی بوجھ پڑا ہے۔ اب لوگ گاڑیوں میں سفر کرنے کے بجائے گھوڑوں اور ٹانگوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پیٹرولیم اشیاء کو کنٹرول کرنے کا وعدہ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی تیل کی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے غریب اور متوسط طبقہ پر مالی بوجھ عائد کررہے ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'چار مہینوں سے جاری لاک ڈاون میں لوگ مالی بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں اور اب سرکار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے انہیں مزید مشکلات میں ڈال رہی ہیں '

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.