ETV Bharat / state

'پی ایم جی ایس وائی کے تحت 3،300 کلومیٹر سڑکیں تعمیر'

چیف سکریٹری نے کہا کہ رواں مالی سال میں 4،200 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر فاسٹ ٹریک منصوبے کے ذریعے مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

پی ایم جی ایس وائی کے تحت 3،300 کلومیٹر سڑکیں تعمیر

author img

By

Published : May 26, 2021, 5:44 PM IST

چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے آج گزشتہ مالی سال میں فلیگ شپ پروگرام 'پردھان منتری گرام سڑک یوجنا' کے تحت پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے پرنسپل سکریٹری، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (آر اینڈ بی) کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں رواں مالی سال میں 4،200 کلومیٹر سڑک مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا۔

گذشتہ مالی سال میں ہونے والی پیشرفت کو سراہتے ہوئے چیف سکریٹری نے کہا کہ محکمہ نے مختلف اسکیموں کے تحت 3،300 کلومیٹر دیہی سڑکیں مکمل کرکے ایک بے مثال کامیابی حاصل کی ہے، جس کے تحت اہل بستیوں کو ہر موسم میں محفوظ رابطہ فراہم کیا جاسکتا ہے۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ رواں مالی سال میں 4،200 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر فاسٹ ٹریک منصوبے کے ذریعے مکل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے پرنسپل سکریٹری سے کہا کہ رکاوٹوں اور اس سے وابستہ چیلنجوں کے بروقت حل کیلئے ضلعی وار پیشرفت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.