ETV Bharat / state

Ittehad e Millat conference مسلکی اور فروعی اختلافات کو نظرانداز کرکے ملی اتحاد کی ضرورت پر زور، علماء - unity of muslims in kashmir

جموں میں اتحاد ملّت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شرکاء نے مسلکی اور فروعی اختلافات کو نظر انداز کر کے اتحادِ بین المسلمین پر زور دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 10:16 PM IST

جموں: جموں میں سینیئر صحافی اور معروف سماجی کارکن میر شاہد سلیم کی جانب سے اتحادِ ملّت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس میں مختلف مسالک اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جیّد علماءِ دین اور دانشوروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جمعیّت اہلحدیث کی صوبائی ذمہ دار مولانا محمد اکرم اور حافظ عبدالحمید، ممتاز شعیہ عالمِ دین اور خطیب و امام جامع مسجد امام رضا بٹھنڈی مولانا زوار حسین جعفری، صدر تحریکِ منہاج القران حافظ تبریز احمد، امام و خطیب جامعہ مسجد و مہتمم دارالعلوم مصطفیہ حاجی مصطفے، کالونی سنجواں جموں مولانا خلیل الرحمان، ترجمانِ اعلی شعیہ فیڈریشن جموں، سید فدا حسین رضوی، چیف آرگنائزر سید عابد حسین، امام جامعہ مسجد و اسلامک ریسرچ کونسل مکہ مسجد جموں، مولانا عابد حسین، صدر کل ہند مشائخ کونسل مفتی صابر نعیمی، ایڈوکیٹ اسرار قاضی اور حاجی اعظم میلو شریک ہوئے تھے۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے اتحادِ بین المسلمین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کئی طرح کے علمی اور اجتہادی اختلافات کے باوجود امت مسلمہ میں ایسی بنیادیں اور اساس موجود ہیں، جن کی بنیاد پر مثالی اتفاق و اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں سرینگر میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایسے عناصر کی مذمت کی جو اپنے حقیر مفادِ کی خاطر امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Ittehad e Millat Conference in Bengaluru اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، آیت اللہ مہدی

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر جیسے متنازعہ خطہ میں مختلف مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر کی جانب سے لگاتار امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کر نے کی سازشیں کی جاتی رہیں ہیں، لیکن علماء کو ان سازشوں کو ہر سطح اور محاذ پر ناکام بنانا چاہئے۔اس موقع پر میر شاہد سلیم نے اعلان کیا مستقبل قریب میں اس مقصد کے حصول کی خاطر ایک مربود اور جامعہ پروگرام چلایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.