ETV Bharat / state

Reactions On JK Delimitation Hearing ملک کے اہم اداروں پر یقین کرنا مشکل بن گیا، کانگریس رہنما - کانگریس رہنما جہانزیب سروال

سپریم کورٹ نے آج جموں کشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی حلقوں کی نئی حدبندی کے متعلق چلینج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ اس درخواست کے مسترد ہونے سے کشمیر کے کئی سیاسی رہنماؤں نے اسے مایوسی کن قرار دیا ہے۔ Reactions On JK Delimitation Hearing

ڈاکٹر جہانزیب سروال
ڈاکٹر جہانزیب سروال
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 10:39 PM IST

Congress leaders on Delimitation plea

جموں: سپریم کورٹ نے آج جموں کشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی حلقوں کی نئی حدبندی کے متعلق چلینج کرنے والی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ اس درخواست کے مسترد ہونے سے کشمیر کے کئی سیاسی رہنماؤں نے مایوسی کا کا اظہار کیا۔کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر جہانزیب سروال نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو بھی عوام کے حق اور حق کے فیصلہ دینے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو فیصلہ سپریم کورٹ نے حد بندی کمیشن کے قیام کے بارے میں دیا اور اسے پہلے بھی ایسے کئی فیصلے دیکھے گئےجس سے کئی نہ کئی لگتا ہے کہ ملک کے عدالتیں اب سرکار کے ہاتھوں کٹ پتلی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک مایوس کن بات ہے ۔

انہوں نے کہا ملک کے عوا م کو عدالتوں اور ملک کے اہم اداروں پر یقین کرنا بہت ہی مشکل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نئی حد بندی فرضی ہوئی۔یہاں کی مختلف سیاسی پارٹیوں نے جو حد بندئی کمیشن کو اپنے اپنے رائے دئے انہیں یکسر نظر آنداز کیا گیا جس سے یہ حد بندی پوری کی پوری فرضی لگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حد بندی سے صرف بی جے پی کو فائدہ پہبچا اور بی جے پی کو الیکٹورل گینز کے لیے یہ حد بندی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Mehbooba Mufti on JK Delimitation: حد بندی بی جے پی کے مفاد کے لئے تشکیل دی گئی تھی، محبوبہ مفتی

یاد رہے کہ جموں و کشمیر حدبندی کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں گزشتہ دو برسوں سے جاری تھی۔ حدبندی کمیشن کے خلاف سرینگر کے دو سیاسی رہنماؤں نے عرضی دائر کی تھی۔ عبدالغنی خان اور ڈاکٹر محمد ایوب متو نے عدالت عظمیٰ میں حدبندی کمیشن کو چیلنج کیا تھا۔ عرضی گزاروں نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ’’آئین کی دفعہ 170 کے مطابق حد بندی سنہ 2026 کے بعد انجام دی جائے گی لیکن جموں کشمیر میں چھ برس قبل ہی حد بندی کا انعقاد آئین اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘ تاہم اس عرضی کو سپریم کورت نے خارج کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Reactions on Delimitation Commission Hearing سپریم کورٹ کا فیصلہ مایویس کن، عرضی گزار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.