جموں: جموں و کشمیر خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی صدر روبینہ مہانت نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اب دوسرے خواجہ سرائوں کے لیے راہ ہموار کر دی ہیں اور اب جموں و کشمیر میں روزانہ کئی خواجہ سراؤں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔Aam Aadmi Party Leader Rubina Mahant
خواجہ سرا روبینہ مہانت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ" ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں خواجہ سرا کے پیدا ہونے پر لوگ شرمندگی محسوس کرتے ہیں اور خوشی کے بجائے رو رو کر ماتم شروع کرتے ہیں، لیکن میں نے سیاست میں آکر خواجہ سرائوں کا بیڑا اٹھایا تاکہ خواجہ سراؤں کے لیے کچھ کام کر سکوں۔"
انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں آج تک خواجہ سراؤں کے لیے کسی نے بھی بات نہیں کی نہ ہی ہمارے بچوں کے لیے کچھ کیا گیا حتیٰ کہ حد بندی کمیشن نے بھی اپنے سفارشات میں ہر ایک طبقہ کو نمائندگی کا حق دیا لیکن ہمیں کچھ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طبقے کی آواز اٹھانے کے لیے وہ محنت کریں گی اور عام لوگوں کی طرح ہمیں بھی حق ہے زندگی گزر بسرنے کا۔
روبینہ مہانت نے کہا کہ خواجہ سرا معاشرے کا وہ طبقہ ہے جن کے مسائل پر بہت کم ہات ہوتی ہے۔ لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہم بھی اس معاشرے میں ویسا ہی حق رکھتے جیسے عام انسان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں برابر کے حقوق اور معاشرے میں باوقار مقام دینے کی ضرورت ہے۔حکومت کو چاہیے ہمارے لیے جامع معاشی منصوبہ بندی، فلاح و بہبود کے لیے بہتر سے بہتر قوانین متعارف کرائے۔
مزید پڑھیں:
ان کا مزید کہنا ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں کو بھی ہمارے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ انہیں چاہئیے کہ ہمارے لیے تربیتی مراکز کا انتظام کریں اور حقوق کے لیے منظم جدوجہد کریں، تاکہ ہم سب مل کر اندھیروں میں گھری ان زندگیوں میں کچھ روشنی لے آئیں۔