ETV Bharat / state

Sewa Singh Bali SPOs Issue ایس پی اوز کے مسائل و مطالبات کیلئے ہمیشہ لڑتا رہوں گا، سیوا سنگھ بالی

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 10:57 AM IST

Updated : Mar 22, 2023, 1:28 PM IST

سماجی کارکن سیوا سنگھ بالی نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی اوز کے مطالبات اوران کے مسائل کے لیے عدالت کے اندر اور باہر ہمیشہ لڑتا رہوں گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
سیوا سنگھ بالی سے بات چیت

جموں: جموں و کشمیر پولیس میں عارضی طور پر کام کرنے والے ایس پی اوز کو مستقل سے متعلق دائر کردہ عرضی پر سماعت 28 مارچ کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ہوگی۔ ایس پو اوز کا معاملہ اٹھانے والے سماجی کارکن سیوا سنگھ بالی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر پولیس کے ایس پی اوز کو ریگولرائز کرنے کے لیے پالیسی وضع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اوز عرصہ دراز سے ایمانداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور انہوں نے جموں و کشمیر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے ایس پی اوز کی تنخواہوں میں اضافے کے حالیہ احکامات نے نئے مقرر کردہ ایس پی اوز کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔ بالی نے کہا کہ حکومت کو ایس پی اوز کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کرنی چاہیے کیونکہ اس سے 35,000 خاندانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک وہ اس سلسلے میں کئی افسران اور وزراء کو خط لکھ چکے ہیں لیکن اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور فائلیں ابھی تک سول سیکرٹریٹ جموں میں زیر التوا ہیں۔ جس کے بعد اب انہیں جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے امید ہے کہ کے مسائل یہاں حل ہوجائیں گے۔

واضح کہ جموں و کشمیر پولیس میں کام کر رہے عارضی طور پر ایس پی اوز ملازمین کئی برسوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کو مستقل نوکریاں فراہم کی جائے اور انہیں ماہانہ طور پر اجرت بھی واہ گزار کی جائے تاہم جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایس پی اوز کا مطالبہ ابھی تک پورا نہیں کیا۔ اب آئندہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ایس پی اوز کو مستقل نوکریاں فراہم کرنے والی عرضی پر سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Sewa Singh Bali on SPO Issue: ایس پی اوز کو مستقل کیا جائے، سیوا سکنگھ بالی

Last Updated : Mar 22, 2023, 1:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.